ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی میں پھر’جنگ‘؟ بسوں کے کرایہ میں تخفیف کی فائل انل بیجل نے کجریوال سرکارکولوٹائی

دہلی میں پھر’جنگ‘؟ بسوں کے کرایہ میں تخفیف کی فائل انل بیجل نے کجریوال سرکارکولوٹائی

Fri, 13 Jan 2017 21:15:53  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 13/جنوری (آئی این ایس انڈیا)دہلی کے نئے ایل جی انل بیجل کوآئے ابھی دوہفتے بھی نہیں ہوئے ہیں اورکجریوال حکومت کے ساتھ ان کا بھی ٹکراؤنظرآناشروع ہو گیاہے۔ایل جی نے ڈی ٹی سی کرایہ میں کمی کی کیجریوال حکومت کے فیصلے کی فائل لوٹا دی ہے۔فائل واپس کرتے ہوئے ایل جی نے کہاہے کہ2009کے بعدسے ڈی ٹی سی کے کرایہ پہلے ہی نہیں بڑھائے گئے ہیں۔ اس لیے اس فیصلے پر نظر ثانی کیجئے۔واضح رہے کہ کیجریوال حکومت نے موسم سرمامیں آلودگی کو کم کرنے اورپبلک ٹرانسپورٹ کوبڑھاوادینے کے لیے ٹرائل کے طورپر ایک ماہ کے لیے ڈی ٹی سی بسوں کا کرایہ نان اے سی بس کے لیے 5،10،15 کی جگہ صرف 5روپے اور اے سی بس کے لیے 10،15،20،25 کی جگہ صرف 10روپے کرنے کی تجویز ایل جی کو بھیجی تھی۔دراصلڈی ٹی سی کی مالی حالت پہلے ہی سے کافی خراب ہے،ڈی ٹی سی گزشتہ 5سالوں سے زبردست مالی خسارے کاشکارہے۔کیجریوال حکومت کے اس فیصلے سے تقریباََ 50کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑتا۔ دہلی حکومت فی الحال نئے ایل جی سے ٹکراؤ نہیں چاہتی اس لیے اس پر کچھ بھی بولنے سے بچ رہی ہے۔واضح رہے کہ پہلے بھی سابق ایل جی نجیب جنگ کے ساتھ دہلی حکومت کے اختلافات رہے ہیں۔بات اتنی بڑھی کی اختیارات کی جنگ سپریم کورٹ تک جا پہنچی تھی۔اس درمیان دسمبر میں جنگ نے غیر متوقع طور پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، ان کے استعفی دینے کے بعد حالانکہ آپ اور خود جنگ کی طرف سے بے حدمحتاط اور توازن کا ثبوت دیا گیا، لیکن آپ کے سینئر لیڈر آشوتوش نے ’جمہوریت کے قاتل جیسا نجیب جنگ کا برتاؤ‘ کے عنوان سے لکھے مضمون میں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔


Share: